اتوار، 12-اپریل،2026
اتوار 1447/10/24هـ (12-04-2026م)

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ برادری کے دو افراد جاں بحق، تین زخمی

12 اپریل, 2026 11:31

کوئٹہ میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھانے لگی، فائرنگ کے واقعے میں ہزارہ برادری کے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے خلاف مغربی بائی پاس پر شدید احتجاج اور ٹریفک معطل کر دی گئی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشین میں تہرے قتل کے خلاف لاشوں کے ہمراہ احتجاج، کوئٹہ شاہراہ بلاک

واقعے کے فوراً بعد ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مغربی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔

بلوچستان شیعہ کانفرنس نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے بے گناہ افراد کا قتل عام قرار دیا ہے۔ کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری کو ایک بار پھر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، حکومت کا اولین فرض عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے لیکن انتظامیہ ناکام نظر آ رہی ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے اور ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث علاقے میں دکانیں بند کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔