پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

امریکی جریدے کا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف، بھارتی پالیسی پر شدید تنقید

13 اپریل, 2026 11:45

امریکی جریدے نے مشرق وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کے کلیدی اور تعمیری کردار کا اعتراف کیا ہے، جبکہ اسرائیل کی حمایت اور دوغلی پالیسیوں کے باعث مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کی ایک تازہ رپورٹ نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران میں پاکستان اور بھارت کے کردار کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے اور اسرائیل کی یکطرفہ حمایت کی وجہ سے بھارت کو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ ملک کے اندر بھی شدید سبکی کا سامنا ہے۔

اس کے برعکس، پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ شدید تناؤ کے باوجود اس بحران میں ایک کلیدی فریق اور ثالث کے طور پر انتہائی تعمیری کردار ادا کیا ہے، جس کا اعتراف اب عالمی برادری بھی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سفارت کاری ہمارے لیے مقدس جہاد ہے، امریکہ جرائم نہیں بھولیں گے، اسماعیل بقائی

جریدے کے مطابق پاکستان کی بہترین سفارتی کوششوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے نتیجے میں خطے میں ایک بڑے پیمانے پر بھڑکنے والی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر ششی تھرور نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اس وقت سفارتی محاذ پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی جے پی کے حامی ہندو انتہا پسند حلقوں میں اسرائیل کی مقبولیت کی اصل وجہ اس کا مبینہ اسلام دشمن تشخص ہے، جس کی بنا پر مودی سرکار نے اپنی خارجہ پالیسی کو ایک مخصوص نظریے کے تابع کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اسلام مخالف نظریاتی مماثلت اسے دنیا میں تنہا کر رہی ہے، جبکہ پاکستان اپنی متوازن اور باوقار سفارتکاری کی بدولت ایک بااعتماد عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔