پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

اداکارہ رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی؟

13 اپریل, 2026 14:22

اداکارہ رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ شادی کی تصدیق کردی ہے۔

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں، جس کے بعد اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔

رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے واضح کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان تصاویر کو شیئر کیا گیا۔ انہوں نے اس عمل کو غیر اخلاقی قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔

 

 

انہوں نے سوشل میڈیا پیجز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کسی کی نجی زندگی کو سرخیوں کا حصہ بنانا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ ہماری زندگی ہے، کوئی خبر نہیں”، اور انہوں نے تمام متعلقہ پیجز سے مطالبہ کیا کہ تصاویر فوری طور پر ہٹا دی جائیں۔

اگرچہ رمشا خان نے براہ راست اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا، لیکن ان کے بیان سے یہ تاثر ملا کہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔ خوشحال خان کے ساتھ ان کے تعلق سے متعلق چلنے والی خبروں کو بھی اس بیان کے بعد تقویت ملی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)

 

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ مناسب وقت پر خود اپنی زندگی کے اس اہم مرحلے کے بارے میں تفصیلات شیئر کریں گی۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔