پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

والدین گھر بیٹھے ب فارم بنوا سکیں گے، مگر کیسے؟ نادرا نے نئے ضابطے بنا دیئے

13 اپریل, 2026 14:33

نادرا نے بچوں کے ب فارم کے اجرا کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں، جن کا مقصد نظام کو مزید بہتر اور محفوظ بنانا ہے۔

 نادرا کے مطابق اب والدین گھر بیٹھے بھی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچوں کا ب فارم بنوا سکیں گے، جس سے انہیں نادرا سینٹرز کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

نئے ضوابط کے تحت پیدائش سے لے کر تین سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے ب فارم بناتے وقت تصویر دینا ضروری نہیں ہوگا۔ تاہم جیسے ہی بچے کی عمر تین سال سے زیادہ ہو جائے گی، ب فارم کے لیے تصویر لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ریکارڈ کو زیادہ مستند بنانا ہے۔

نادرا کے مطابق 10 سال سے 18 سال تک کے بچوں کے لیے مزید سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔ اس عمر کے بچوں کے ب فارم کے لیے تصویر کے ساتھ فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین بھی ضروری ہوگا۔ یہ تمام معلومات نادرا کے جدید بائیومیٹرک نظام کے ذریعے تصدیق کی جائیں گی تاکہ کسی بھی غلط اندراج سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔