امریکا کیلئے نیا دھچکا؛ چین کا آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا اعلان

A new setback for the US; China makes a major announcement regarding the Strait of Hormuz
چین نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق اس اہم سمندری راستے پر ایران کا کردار تسلیم کیا جاتا ہے اور چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ اس بیان کے بعد خطے کی صورتحال مزید اہم ہو گئی ہے۔
چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے کہا کہ چینی بحری جہاز معمول کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔ چین اور ایران کے درمیان توانائی اور تجارت کے اہم معاہدے موجود ہیں، جن کا احترام کیا جائے گا۔ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ چین کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور چین کے لیے یہ راستہ کھلا ہے۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھی صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ بحری ناکہ بندی کی باتوں پر تمام فریقین کو صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔
چین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکام کے مطابق چین خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی تنازع کو بڑھانے کے بجائے اسے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












