پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

سویڈن میں افغان مہاجرین کا طالبان حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ

22 جون, 2026 10:35

سویڈن میں سینکڑوں افغان مہاجرین نے طالبان حکومت کی جابرانہ پالیسیوں، خواتین پر مظالم اور ہرات میں پرامن مظاہرین کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یورپی ممالک میں افغان طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی لہر برقرار ہے اور اسی سلسلے میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سینکڑوں افغان مہاجرین نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔

پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے طالبان حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے اس معاملے پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کا افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی اور طالبان کی سرپرستی پر اظہار تشویش

افغان مظاہرین نے سویڈش حکومت سے دوٹوک مطالبہ کیا کہ ہرات میں افغان خواتین کی حالیہ گرفتاریاں صنفی امتیاز کی بدترین مثال ہیں، اس لیے عالمی برادری طالبان حکومت سے تمام تعلقات فوری طور پر ختم کرے۔

مظاہرین کا مؤقف تھا کہ طالبان سے سیاسی یا معاشی تعلقات رکھنا معصوم افغان مقتولین سے غداری ہے اور یورپی سرزمین پر ایسے غاصبوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے سویڈش حکومت اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ افغان طالبان رہنماؤں کے یورپ داخلے اور ویزوں کے اجرا پر فوری اور مکمل پابندی لگائی جائے۔

دوسری جانب عالمی تنظیم ورلڈ لبرٹی کانگریس نے بھی ہرات میں مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور صحافیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن طالبان کا انسانی حقوق سے انکار کا ثبوت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔