برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کردیا

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے اور لیبر پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے سیاست اور پارٹی قیادت سے الگ ہونے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس ڈاؤننگ اسٹریٹ سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ باہر آتے ہوئے انہوں نے تماشائیوں کی تالیوں اور نعروں کے گونج میں میڈیا سے گفتگو کی۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 2 سال قبل 2024 میں وزیر اعظم ہاؤس میں قدم رکھنا ان کی زندگی کا سب سے فخر کا لمحہ تھا۔ انہوں نے سیاست میں آنے کا مقصد لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا بتایا اور جولائی 2024 میں لیبر پارٹی کے برسرِاقتدار آنے کے سفر کا ذکر کیا۔
اپنے استعفے کے اعلان سے قبل انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے لیبر پارٹی کی کمان سنبھالی تو وہ سیاسی، مالی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکی تھی۔ انہیں بار بار کہا گیا کہ پارٹی اب ختم ہو چکی ہے، لیکن انہوں نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کیا۔
جرمنی، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کی ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی مشروط پیشکش
کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی کے اندر سے یہود دشمنی کے زہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور معیشت، دفاع اور قومی سلامتی پر عوام کا اعتماد بحال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب پارٹی میں یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ کیا وہ اگلے عام انتخابات میں قیادت کے لیے موزوں ترین شخص ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کا جواب سن لیا ہے اور میں اس جواب کو خوش دلی سے قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا، ہمیشہ اپنے ملک کو سب سے آگے رکھا۔
کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ انہوں نے آج صبح برطانوی بادشاہ سے بات کر کے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے لیبر پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ نئے قائد کے انتخاب کا ٹائم ٹیبل تیار کرے، جس کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 9 جولائی سے جمع ہوں گے اور یہ عمل ستمبر میں پارلیمنٹ کی واپسی سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ تب تک وہ وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے جانشین کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا جانشین ایک ایسے برطانیہ کا کنٹرول سنبھالے گا، جو 2 سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور منصفانہ ہے۔ آخر میں انہوں نے روتے ہوئے اپنی اہلیہ اور بچوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب وہ اپنی فیملی کو پورا وقت دیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












