پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

22 جون, 2026 15:39

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش ریجن تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کی ہدایت مسترد، ٹیکسٹائل ملز مالکان کا اپنے خرچے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے انکار

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بونیر، باجوڑ، چارسدہ، سوات، ہنگو، کوہاٹ، بٹگرام اور مالاکنڈ میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

اس کے ساتھ ہی فیصل آباد شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں شدید تشویش پھیل گئی اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر کھلے میدانوں کی طرف بھاگے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔