پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

وزیرِ اعظم کا سعودی عرب و ترکیہ کے ہنگامی دورے کا فیصلہ

13 اپریل, 2026 15:23

مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں وزیرِ اعظم بدھ کے روز سعودی عرب اور ترکیہ کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اہم علاقائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی نازک صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اہم سفارتی مشن پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم بدھ کے روز سعودی عرب کے دو روزہ ہنگامی دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی قیادت اور خادم الحرمین الشریفین سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں کا بنیادی ایجنڈا خطے کی سیکیورٹی، پاک سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خاص طور پر ایران امریکہ تنازع کے مستقل حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کی تباہی کے ٹرمپ کے دعوے جھوٹے نکلے، امریکی ماہرین نے حقیقت بیان کر دی

سعودی عرب کے دورے کے فوری بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ترکیہ روانگی کا بھی قوی امکان ہے، جہاں وہ اپنے برادر ملک کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی میں توسیع اور اس مسئلے کے کسی پائیدار اور پرامن حل کے لیے عالمی سطح پر ایک پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے ان دوروں کا مقصد مسلم امہ کی اہم قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

سفارتی ماہرین ان دوروں کو پاکستان کی فعال خارجہ پالیسی اور خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے قد کاٹھ کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔