برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششوں کی تعریف

برطانوی پارلیمنٹ میں مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کے حوالے سے اہم بحث سامنے آئی ہے۔
اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ محمل افضل نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے خطے میں قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خصوصی تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید کشیدگی کو ختم کرنے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ایک حقیقی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا آبنائے ہرمز کیلئے نیا اتحاد بنانے کا فیصلہ، امریکی ناکہ بندی کا حصہ بننے سے انکار
محمل افضل نے برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اہم سوال بھی اٹھایا کہ برطانوی حکومت مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستانی حکومت کی ان مخلصانہ کوششوں میں کس طرح کا تعاون فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں برطانیہ کا اپنا کیا لائحہ عمل ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب بین الاقوامی سطح پر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کو نہایت باریک بینی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اس انداز میں تذکرہ ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔
خاص طور پر ایران اور امریکہ جیسے پیچیدہ مذاکرات میں پاکستان کو ایک معتبر ثالث کے طور پر تسلیم کیا جانا ملک کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
برطانوی ایوان میں ہونے والی اس گفتگو نے یہ واضح کر دیا ہے کہ عالمی طاقتیں خطے میں پاکستان کی اہمیت اور اس کی امن پسندانہ پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










