منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی بہترین خارجہ پالیسی کا بھارتی حلقوں میں اعتراف

14 اپریل, 2026 09:17

بھارتی فوج کے سابق میجر نے مودی سرکار کی جارحانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سفارتی صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

خطے کے امن و امان کی صورتحال میں پاکستان کا کلیدی اور مثبت کردار ایک ایسی حقیقت بن کر ابھرا ہے، جس کا اعتراف اب سابق بھارتی فوجی حکام بھی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل یشپال مور نے اپنے ایک حالیہ بیان میں مودی حکومت کی اسرائیل نواز اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر عدم اعتماد کا شکار ہو رہا ہے، جبکہ اس کے برعکس پاکستان ایک ذمہ دار اور پائیدار ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ثالثی کے کردار میں فیلڈ مارشل کی قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے سنگ میل کی حیثیت اختیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششوں کی تعریف

میجر جنرل یشپال مور کے مطابق حالیہ علاقائی جنگ اور کشیدگی کے دوران پاکستان نے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کر کے دونوں فریقین کا اعتماد جیتا ہے، جو کہ ایک غیر معمولی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف ایران پر ہونے والے حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی پرزور مذمت کی بلکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھی بھرپور آواز اٹھائی۔

بھارتی فوجی افسر کا ماننا ہے کہ پاکستان کی یہی متوازن اور بہترین حکمت عملی اسے سعودی عرب اور چین جیسے اہم ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور من گھڑت خبروں کے طوفان کے باوجود ایک سابق بھارتی فوجی افسر کی جانب سے پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف مودی سرکار کے خود ساختہ دعووں کی نفی کرتا ہے۔

یہ اعتراف اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی وقار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔