گاڑی مالکان کی بڑی مشکل آسان ہوگئی!! گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کارڈ کیسے حاصل کریں؟ مکمل طریقہ جان لیں

Big relief for vehicle owners!! How to get an e-registration card from home? Learn the complete method
پنجاب حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہریوں کی سہولت کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت گاڑی مالکان کے لیے “ای رجسٹریشن کارڈ” جاری کیا گیا ہے، جس سے روایتی کاغذی کارڈ کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔
محکمے کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد خدمات کو تیز، شفاف اور جدید بنانا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے ہی اپنی گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ اس سے دفاتر کے چکر لگانے اور لمبی قطاروں سے نجات ملے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ای رجسٹریشن کارڈ جسمانی کارڈ کا متبادل ہوگا اور اسے ٹریفک پولیس یا دیگر سیکیورٹی اداروں کو دکھایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ نظام کو بھی پیپر لیس بنانے میں مدد ملے گی۔
کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ بھی آسان رکھا گیا ہے۔ شہری کو صرف گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سسٹم سے تصدیق کے بعد ڈیجیٹل کارڈ فوری طور پر دستیاب ہو جائے گا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق شہری اس کارڈ کو ان کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر “سروسز” کے سیکشن میں جا کر ای رجسٹریشن کارڈ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد کارڈ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا جسے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










