بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

عراق جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

15 اپریل, 2026 09:06

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق تک فیری سروس شروع کرنے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کو سفر کی آسان اور سستی سہولت فراہم کرنا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہر سال بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین عراق کا رخ کرتے ہیں، لیکن فضائی سفر مہنگا ہونے کی وجہ سے کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر فیری سروس شروع ہو جاتی ہے تو اس سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا اور منشیات و اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز ایک اہم ادارہ ہے جو بیک وقت زمین اور سمندر میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔