بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

مالک کی مرضی کے بغیر پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر زمین کی منتقلی غیرقانونی قرار

15 اپریل, 2026 11:10

سپریم کورٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مالک کی اجازت کے بغیر مختارِ عام (پاور آف اٹارنی) کے ذریعے زمین کی منتقلی غیر قانونی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کے جج جسٹس بلال حسن کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جس شخص کے پاس پاور آف اٹارنی ہو، وہ اصل مالک کی واضح اجازت کے بغیر نہ تو جائیداد فروخت کر سکتا ہے اور نہ ہی اسے کسی دوسرے کے نام منتقل کر سکتا ہے، چاہے وہ قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کی منتقلی سے پہلے اصل مالک کو تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا ضروری ہے اور اس کی تحریری منظوری لازمی شرط ہے۔ صرف چیک کے ذریعے ادائیگی کو جائیداد کی خرید و فروخت کا حتمی ثبوت نہیں مانا جا سکتا۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں ایک شہری فرحت اقبال کو زمین وراثت میں ملی تھی۔ انہوں نے اپنی جائیداد کی دیکھ بھال کے لیے ایک رشتہ دار کو مختارِ عام مقرر کیا تھا۔ تاہم اس شخص نے مبینہ طور پر مالک کی اجازت کے بغیر زمین اپنے بیٹوں کے نام منتقل کر دی، جسے عدالت نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔