بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

سعودی عرب نے اقامہ ہولڈرز حاجیوں کیلئے بھاری جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کردیا

15 اپریل, 2026 11:24

سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق بغیر حج پرمٹ کے مقدس مقامات میں داخل ہونے والے غیر ملکی افراد پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ ایسے تمام غیر ملکی اقامہ ہولڈرز جو اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے، وہاں قیام کریں گے یا ایام حج کے دوران پکڑے جائیں گے، ان پر 20 ہزار ریال سے لے کر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ انہیں ملک بدر کرنے اور آئندہ دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی کی سزا بھی دی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات حج کے دوران سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ حج ایک انتہائی حساس مذہبی فریضہ ہے جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی غیر قانونی داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید یہ کہ سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی افراد کی کسی بھی قسم کی معاونت سے گریز کریں۔ جو بھی شخص غیر قانونی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔