جمعرات، 16-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟ تفصیل سامنے آگئی

15 اپریل, 2026 13:44

پنجاب میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے تعلیمی کلینڈر میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

 وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے تدریسی دنوں میں اضافہ ضروری ہے۔ موجودہ نظام میں چھٹیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی کا وقت کم رہ جاتا ہے۔ اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے تجویز دی گئی ہے کہ سالانہ تدریسی دنوں کی تعداد بڑھا کر کم از کم 180 سے 190 دن تک کی جائے۔ اس مقصد کے لیے موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات میں 15 سے 20 دن جبکہ سردیوں کی چھٹیوں میں 5 سے 6 دن تک کمی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے لیے ہر دوسرے ہفتے ہفتہ کے دن اسکول کھولنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

میٹرک اور او/اے لیولز کے طلبہ کے لیے الگ الگ تعلیمی کلینڈر تیار کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی امتحانات کے شیڈول کے مطابق نصاب مکمل کیا جا سکے اور طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں مختلف وجوہات، خاص طور پر ایندھن کے بحران اور دیگر حالات کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ اب حکومت چاہتی ہے کہ تیزی سے نصاب مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کا وقت ضائع نہ ہو۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔