کویت میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر آگئی

Important news regarding foreign residents’ passports in Kuwait has arrived
کویت میں رہائشی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ایک اہم اور انسانی ہمدردی پر مبنی فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت مخصوص حالات میں پاسپورٹس کی قبولیت سے متعلق نرمی اختیار کی جائے گی۔
جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ریزیڈنسی افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل فرید کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے غیر ملکی رہائشی جن کے پاسپورٹس کی مدت ختم ہو چکی ہے، لیکن انہوں نے اپنے متعلقہ سفارت خانوں سے اس کی توسیع حاصل کر لی ہے، ان کی دستاویزات کارروائی کے لیے قبول کی جائیں گی۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات اور سروسز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو کسی غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس اقدام کا مقصد انتظامی عمل کو زیادہ سہل اور مؤثر بنانا ہے۔
ہدایت کے مطابق پاسپورٹ میں سفارت خانے کی جانب سے کی گئی توسیع کی باقاعدہ مہر موجود ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ متعلقہ ملک میں کویت کے سفارت خانے کی تصدیقی دستاویز بھی لازمی ہوگی، جس کی توثیق کویت کی وزارت خارجہ کر چکی ہو۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس تصدیقی خط میں واضح طور پر پاسپورٹ کی توسیع کی درستگی درج ہونی چاہیے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔ تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












