پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اسپیشل فورسز مشق کامیابی سے مکمل، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اسپیشل فورسز مشق کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جہاں جدید طریقہ کار اور عملی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ یہ تربیتی مشق ترکیہ کے شہروں انقرہ اور اسپارٹا میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے کمانڈوز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز سے متعلق حکمت عملی، تکنیک اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا، تاکہ مستقبل میں مشترکہ کارروائیوں کو بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دفاعی تعاون کو نئی جہت ملی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








