امریکی ناکہ بندیاں، ایران نے آبنائے ہرمز پر ایک بار پھر نگرانی سخت کردی

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز پر نگرانی سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کی صورتحال اب پہلے جیسی کنٹرول پوزیشن میں واپس آ گئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی مشترکہ فوجی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال امریکی اقدامات کے ردعمل میں سامنے آئی ہے، جن میں ایرانی بندرگاہوں پر پابندیاں شامل ہیں۔
بیان میں امریکی پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سمندری ڈاکہ زنی اور غیر قانونی مداخلت قرار دیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ان اقدامات کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
فوجی کمانڈ نے واضح کیا کہ جب تک امریکا بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کو مکمل طور پر بحال نہیں کرتا، اس وقت تک آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی جاری رہے گی اور کسی بھی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کی آبی حکمت عملی مسلح افواج کے مکمل کنٹرول اور نگرانی میں ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی پیش رفت کا براہ راست اثر عالمی تیل کی ترسیل اور توانائی کی منڈیوں پر پڑ سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










