بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

چھٹی کے بعد طلبہ کے اسکول میں رہ جانے پر محکمہ تعلیم کا سخت ایکشن

20 اپریل, 2026 10:37

لاہور: پنجاب کے اسکولوں میں چھٹی کے بعد طلبہ کے اسکول میں رہ جانے کے واقعات سامنے آنے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو فوری اقدامات کا پابند بنایا گیا ہے۔

ہدایت کے مطابق ہر اسکول میں روزانہ ایک استاد یا اسٹاف ممبر کو طلبہ کے محفوظ انخلا کی نگرانی کی ذمہ داری دی جائے گی۔ تمام طلبہ کے اسکول سے جانے کی تصدیق ہونے تک متعلقہ عملہ اسکول چھوڑ نہیں سکے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کے بعد کلاس رومز، واش رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور کھیل کے میدانوں کی مکمل تلاشی لازمی ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی طالب علم اسکول کے اندر موجود نہ رہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو اس کی مکمل ذمہ داری اسکول کے سربراہ پر عائد ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت دی ہے کہ یہ احکامات فوری طور پر تمام اسکولوں تک پہنچائے جائیں اور سخت نگرانی کے ذریعے سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تمام سرکاری اور نجی اسکولوں سے 24 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ طلبہ کی حفاظت کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہ ہو۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔