پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

بنوں میں آپریشن کے دوران خودکش بمبار سمیت انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

20 اپریل, 2026 12:09

سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر وحید اللہ عرف مختار اور ایک خودکش بمبار کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف اہم آپریشن مکمل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی کمانڈر وحید اللہ عرف مختار اور ایک خودکش بمبار ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام، پانچ شہری شہید، چار شدید زخمی

دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد وحید اللہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور وہ معصوم شہریوں کے قتل سمیت سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔

وحید اللہ وہی مرکزی ہینڈلر تھا، جس نے 21 فروری 2026 کو بنوں میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید پر خودکش حملہ کروایا تھا۔

اس آپریشن کے ذریعے پاک فوج نے اپنے بہادر افسر کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے اور مرکزی مجرم کو انجام تک پہنچا دیا ہے۔

علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز "عزمِ استحکام” وژن کے تحت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔