حکومت کا ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا اعلان

The government has announced three consecutive holidays
ملک بھر میں یکے بعد دیگرے آنے والی چھٹیوں کے باعث حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے پہلے کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو یومِ مزدور کی سرکاری چھٹی ہوگی، جس کی وجہ سے بینک اور دفاتر بند رہیں گے۔
مزید یہ کہ 3 مئی کو ہفتہ اور اس کے بعد اتوار کی چھٹی بھی آ رہی ہے۔ ان مسلسل تعطیلات کے باعث تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان پہلے ہی سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر چکی ہے۔ اس شیڈول کے مطابق یومِ مزدور یکم مئی کو منایا جائے گا، جو ایک سرکاری چھٹی کا دن ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








