تعلیمی اداروں کی چھٹی سے متعلق بڑی خبر آگئی

Big news has arrived regarding holidays in educational institutions
پرائیوٹ اسکولوں نے تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ تعلیمی کیلنڈر میں پڑھائی کے دن کم ہیں، جس کی وجہ سے نصابی سرگرمیوں پر اثر پڑ رہا ہے۔
پاک ایوانِ تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم کی زیر صدارت پنجاب بھر کے پرائیوٹ اسکولوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی رہنماؤں اور اسکول مالکان نے شرکت کی اور تعلیمی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
اجلاس کے دوران کہا گیا کہ آن لائن کلاسز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بہتر تعلیمی نتائج کے لیے سالانہ تعلیمی کیلنڈر میں کم از کم 210 دن صرف پڑھائی کے لیے مقرر کیے جائیں۔
اس موقع پر یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ درسی کتب کی تاخیر سے چھپائی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال کتابیں بروقت شائع کی جائیں تاکہ تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے الحاق کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ لاہور بورڈ کے ساتھ پرائیوٹ اسکولوں کے الحاق میں توسیع دینے پر بھی زور دیا گیا۔
قاضی نعیم انجم نے کہا کہ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اگر تدریسی دن کم ہوں گے تو طلبہ کی کارکردگی متاثر ہوگی۔
اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی میں تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیوٹ اسکولوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









