بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

22 اپریل, 2026 11:49

لاہور کی سیشن کورٹ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے سماعت ستائیس اپریل تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی، جہاں ملزمان رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، تاہم مدعیہ کے وکیل کی جانب سے دلائل کے لیے مزید وقت مانگنے پر کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسٹیڈیم میں اجلاس کے انتظامات مکمل، لاکھوں کے اخراجات

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی تھیں اور آج انہیں فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف نے دلائل پیش کیے اور عدالت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

مقدمے کی مدعیہ نے الزام عائد کر رکھا ہے کہ ملزمان نے اسے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت میں سماعت کے دوران جب فرد جرم کی باری آئی تو مدعیہ کے وکیل نے تیاری کے لیے مہلت کی استدعا کی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے سماعت ستائیس اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

اب آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔