بدھ، 22-اپریل،2026
بدھ 1447/11/05هـ (22-04-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر اتفاق

22 اپریل, 2026 16:59

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ضروری سمجھتا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کی جا رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔