ٹریفک جرمانوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for people troubled by traffic fines
پنجاب اسمبلی نے ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق اہم ترمیمی بل منظور کر لیا ہے، اس قانون کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے، جس کے بعد یہ باقاعدہ نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس کو ایوان میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ اس ترمیم کا مقصد شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور جرمانوں کے نظام کو متوازن بنانا ہے۔
نئے قانون کے تحت موٹر سائیکل کے بعض چالان 2 ہزار روپے سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ اب 2 ہزار روپے مقرر ہوگا۔
اسی طرح رکشہ ڈرائیورز کے لیے بھی جرمانوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ چند خلاف ورزیوں پر رکشے کا چالان 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
کار اور جیپ مالکان کے لیے بھی ریلیف دیا گیا ہے۔ بعض خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ تاہم سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔
اوور اسپیڈنگ کے جرمانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور یہ پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ 2000 سی سی اور لگژری گاڑیوں کے جرمانوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ ان گاڑیوں کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے ہوگا۔
مزدا، کوسٹر اور دیگر چھوٹی مسافر گاڑیوں کے جرمانے بھی کم کیے گئے ہیں، جو اب 20 ہزار کے بجائے 7 ہزار روپے تک ہوں گے۔ اسی طرح ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کے زیادہ سے زیادہ جرمانے کو بھی 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










