ایران جانے والے 31 بحری جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا، امریکی فوج

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے دوران اب تک 31 بحری جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے، جن میں سے اکثریت تیل بردار ٹینکرز کی تھی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹ کام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے حصے کے طور پر امریکی افواج نے اب تک 31 بحری جہازوں کو واپس مڑنے یا بندرگاہوں پر لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی فوج کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بحری جہاز تیل بردار ٹینکرز تھے، جو ایرانی بندرگاہوں کی جانب گامزن تھے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روکنے والے جہازوں کی اکثریت نے امریکی ہدایات کی تعمیل کی اور بغیر کسی مزاحمت کے راستہ تبدیل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی پانچویں کوشش بھی ناکام
سینٹ کام نے اس آپریشن کی وسعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے اس بڑے پیمانے پر کیے گئے محاصرے میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی براہ راست حصہ لے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ 17 جدید جنگی بحری جہاز اور سو سے زائد فوجی طیارے بھی اس مشن کا حصہ ہیں، جو مسلسل فضائی اور بحری نگرانی کر رہے ہیں۔ اس آپریشن کا مقصد ایران کی تجارتی سرگرمیوں کو مفلوج کرنا اور اس کی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی کو روکنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












