سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Good news for government employees; an important decision by the government
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دی کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کے لیے 72 سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے بھی 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس دیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام میں بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اب تک 123 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ آئندہ پانچ سال کے دوران ملک میں 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس منصوبے سے سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت ممکن ہو گی۔ اندازہ ہے کہ تقریباً 4.5 بلین ڈالر تک درآمدی ایندھن پر خرچ کم کیا جا سکے گا۔ گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان قسطوں پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی کے عمل کو شفاف بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










