جمعرات، 23-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/06هـ (23-04-2026م)

شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ہو جائیں خبردار!!!

23 اپریل, 2026 10:31

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ایسے واقعات میں کئی بار معصوم افراد خصوصاً بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس افسران، خصوصاً ایس ایس پیز، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔ اگر کسی شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو دلہا سمیت اس کے والدین بھی ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔