وزیر داخلہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور مذاکرات پر تفصیلی گفتگو

وزیر داخلہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، ایران امریکہ مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع سمیت مختلف سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر ایران و امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور اور اس حوالے سے جاری سفارتی کاوشوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وزیر داخلہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی اس سلسلے میں مثبت ردعمل سامنے آئے گا، جو کہ پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرے، وائٹ ہاؤس کا نیا مطالبہ
محسن نقوی نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ تنازعے کے دیرپا حل کے لیے سفارتی ذرائع اور مذاکراتی عمل کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اس حوالے سے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ فریقین کو ایک میز پر لا کر پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اس موقع پر کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔
فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی سفارتی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ کسی بھی بڑے بحران سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












