جمعرات، 23-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/06هـ (23-04-2026م)

ایف آئی اے میں 1394 آسامیوں پر بھرتی، وزیر داخلہ نے میرٹ کی یقین دہانی کرا دی

23 اپریل, 2026 15:16

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مختلف شعبوں میں 1394 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، جس کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق امیدوار مقررہ معیار کے مطابق اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ان آسامیوں میں مختلف گریڈز اور شعبوں کی پوسٹیں شامل ہیں، جن کے لیے اہل نوجوان اپلائی کر سکتے ہیں۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 مئی مقرر کی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، اس لیے امیدوار جلد از جلد اپنی درخواست مکمل کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب درخواست دینے کے لیے صرف 11 دن باقی ہیں۔ نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں بھرتی کا مکمل عمل میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ یا غیر قانونی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے سختی سے کہا کہ اگر کسی امیدوار نے سفارش یا دباؤ استعمال کرنے کی کوشش کی تو اسے فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خدمت صرف ایمانداری، محنت اور وقار کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور شفاف نظام کے تحت آگے بڑھیں۔

ایف آئی اے میں ملازمت حاصل کرنا بہت سے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ ادارہ ملک میں اہم تحقیقاتی اور سیکیورٹی معاملات میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔