ایران میں دھماکوں کی گونج، اسرائیل کا کسی بھی حملے سے انکار

تہران میں گزشتہ شب زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا، تاہم اسرائیل نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں جمعرات کی شب اس وقت کھلبلی مچ گئی، جب شہر کے مغربی حصوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دھماکوں کے فوری بعد ایران کا فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا اور فضا میں مشکوک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تہران کی فضاؤں میں دفاعی میزائل فائر کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کیلئے امریکہ کے اشارے کا انتظار ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے ان اہداف کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، جنہیں دشمن کے طیارے یا ڈرونز تصور کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے ان دھماکوں میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران پر کسی قسم کا حملہ نہیں کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فی الحال کوئی عسکری کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
ان دھماکوں کی اصل وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











