ن لیگ نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا لی

PML-N has taken an important wicket from PTI
پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما چوہدری اختر میو نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
چوہدری اختر میو کا تعلق پنجاب کے حلقہ پی پی 154 کے گاؤں لیلہ پور سے ہے اور وہ اپنے علاقے میں ایک بااثر سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔
شمولیت کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شرکت کی اور نئے آنے والے رہنما کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکنان اور مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
چوہدری اختر میو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کی پہلی ترجیح اپنے حلقے کے عوام کی خدمت ہے۔ وہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












