عیدالاضحی کس تاریخ کو ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

On which date will Eid al-Adha be? Big news has arrived
اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے ابتدائی پیشگوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق عید کی حتمی تاریخ کا انحصار ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر ہوگا، جس کا فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اگر 17 مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا تو 18 مئی سے اسلامی مہینہ شروع ہو جائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
موجودہ اسلامی مہینہ ذوالقعدہ 19 اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ چاند دیکھنے کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو متوقع ہے، جس میں چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر چاند نظر نہ آیا اور ذوالقعدہ 30 دن پورے کرتا ہے تو عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے درمیان آنے کا امکان ہوگا۔ اس صورت میں عید کی تاریخ ایک دن آگے بھی جا سکتی ہے۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید کی تعطیلات 27 سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) تک متوقع ہیں۔ اگر یہ چھٹیاں ہفتے اور اتوار کے ساتھ مل جائیں تو عوام کو پانچ دن تک طویل تعطیلات میسر آ سکتی ہیں۔
اگر ذوالحجہ کا آغاز ایک دن تاخیر سے یعنی 19 مئی کو ہوا تو عید کی تعطیلات 28 سے 30 مئی (جمعرات سے ہفتہ) تک ہو سکتی ہیں، جس کے بعد اتوار شامل ہونے سے مزید طویل ویک اینڈ بن سکتا ہے۔
حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد ملک بھر میں عید کی تاریخوں کی باقاعدہ تصدیق ہو گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











