جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

امریکی صدر کے خاندان کی دفاعی شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور مفادات

24 اپریل, 2026 10:56

صدر ٹرمپ نے عالمی سیاست کو ایک جوئے خانے سے تشبیہ دی ہے، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس کھیل میں ان کا خاندان اور قریبی حلقے ہمیشہ فاتح بن کر ابھر رہے ہیں جبکہ عام سپاہی قانونی گرفت میں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سیاست کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک جوئے خانے سے تشبیہ دی ہے۔

صدر کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس تصور کے حامی نہیں ہیں، لیکن آج کی دنیا ایسی ہی ہو چکی ہے، جہاں ہر چیز پر شرطیں لگائی جا رہی ہیں۔ اس بیان کے پیچھے چھپے حقائق انتہائی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر پیغامات آنے سے چند منٹ قبل ہی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی ہلچل دیکھی جاتی ہے، جس سے مخصوص حلقے بھاری منافع سمیٹتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کے سربراہ نے صدر ٹرمپ کو جوہری کوڈز دینے سے انکار کردیا، سابق سی آئی اے افسر

صدر کے قریبی ساتھیوں اور خاندان کے افراد پر الزامات ہیں کہ وہ دفاعی صنعت میں ہونیوالے اضافے سے براہ راست فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

صدر کے بیٹوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری وسیع کر دی ہے، جبکہ ان کے داماد جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کے مذاکرات کار ہونے کے ناطے خلیجی ممالک سے اپنی فرم کے لیے اربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔

اکیلے سعودی عرب نے ان کے فنڈ میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کا بڑا حصہ اسرائیل کے دفاعی شعبے سے منسلک کمپنیوں میں لگایا گیا ہے۔

دوسری طرف نظام کا تضاد اس وقت سامنے آیا، جب ایک امریکی فوجی کو اس لیے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ اس نے صدر کے ایک مشن کی کامیابی پر ڈیجیٹل مارکیٹ میں جوا کھیل کر لاکھوں ڈالر کمائے تھے۔

یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ جہاں طاقتور حلقے پالیسیوں سے اربوں کما رہے ہیں وہیں عام آدمی کے لیے قانون کے پیمانے مختلف ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔