امریکی فوج کے سربراہ نے صدر ٹرمپ کو جوہری کوڈز دینے سے انکار کردیا، سابق سی آئی اے افسر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے درمیان ایران بحران پر جوہری کوڈز کے استعمال کے حوالے سے مبینہ تلخ کلامی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے درمیان ایران کے مسئلے پر ہونے والے ایک مبینہ ہنگامی اجلاس کے حوالے سے سنسنی خیز دعوے سامنے آ رہے ہیں۔
ان خبروں کا آغاز سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق افسر لاری جانسن کے ان تبصروں سے ہوا، جو انہوں نے اینڈریو ناپولیٹانو کے پوڈ کاسٹ میں کیے۔
لاری جانسن کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والا یہ اجلاس انتہائی تلخ ثابت ہوا اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ جنرل ڈین کین نے مبینہ طور پر صدر کو جوہری کوڈز فراہم کرنے یا ان کے استعمال میں سہولت کاری سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے ایران متعلق بیانات سے کروڑوں ڈالرز کی کمائی کا انکشاف
اس مبینہ تنازع کے ثبوت کے طور پر وائٹ ہاؤس کے گراؤنڈ میں جنرل کین کی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی ہے، جس میں وہ سر جھکائے پریشانی کی حالت میں چلتے نظر آ رہے ہیں۔
تاہم، نیوز ویک کا دعویٰ ہے کہ تحقیق کے دوران ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اگرچہ اٹھارہ اپریل کو ایران کے ساتھ جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس ضرور منعقد ہوئے تھے، لیکن کسی بھی معتبر خبر رساں ادارے یا حکومتی اہلکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ جوہری حملے کے اختیارات کو استعمال کرنے کی نوبت آئی تھی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کی گردش پر سخت تنقید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










