پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری شدید معاشی بحران کا شکار

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ہوائی کمپنیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس کے باعث نئی دہلی کو یومیہ لاکھوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور بین الاقوامی روٹس غیر منافع بخش ہو گئے ہیں۔
پہلگام میں بھارت کی جانب سے رچائے گئے جھوٹے ڈرامے اور بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بندش کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ بھارتی معیشت کے لیے ایک مہلک دھچکا ثابت ہو رہا ہے۔
پاکستان کے اس اسٹریٹجک فیصلے نے بھارتی ہوائی کمپنیوں کو ایک ایسے گرداب میں پھنسا دیا ہے، جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں بھارت سے امریکہ، کینیڈا اور یورپ جانے والی تمام پروازوں کو اب طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے نہ صرف پرواز کے وقت میں کئی گھنٹوں کا اضافہ ہو گیا ہے بلکہ یومیہ بنیادوں پر اخراجات میں بھی لاکھوں ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان ہیکرز کا بھارتی میڈیا چینل پر حملہ، طالبان کے بھارت سے تعلقات مسترد کرنے کا پیغام نشر
ماہرینِ معاشیات اور ہوا بازی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں بھاری بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے اور طویل روٹ کی وجہ سے اکثر پروازوں کو اب دوسرے ممالک میں اتر کر دوبارہ ایندھن بھرنے کی ضرورت پڑتی ہے، جو مزید اضافی اخراجات کا باعث بنتا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو بھارتی ایئرلائنز کو سالانہ اسی کروڑ ڈالر کا خطیر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ اب اسے بین الاقوامی سطح پر اپنی پروازوں کی منسوخی اور روٹس کے خاتمے کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔
پاکستان کا یہ ردعمل ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ریاست ہے، جو اپنی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر دشمن کو معاشی میدان میں بھی زیر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











