جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف احتجاج، سلامتی کونسل میں خط جمع کرادیا

24 اپریل, 2026 14:38

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی حالیہ خلاف ورزیوں اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف باضابطہ احتجاجی مراسلہ جمع کروا دیا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی اور کشمیر میں جاری جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط جمع کروا دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اس مراسلے کے ذریعے عالمی ادارے کو آگاہ کیا کہ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں اور پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرے تاکہ بھارت کو عالمی قوانین کی پاسداری پر مجبور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری شدید معاشی بحران کا شکار

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر ہی دراصل خطے میں جاری تمام تر عدم استحکام کی بنیادی جڑ ہے اور جب تک اس دیرینہ تنازعے کا کوئی منصفانہ حل تلاش نہیں کیا جاتا، تب تک جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ پروپیگنڈا مہم کو مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانے کے لیے پانی کے مسائل کو سیاسی رنگ دے رہا ہے، جو کہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔