پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا محور بن گیا

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی سفارتی اور سکیورٹی طاقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
مضمون کے مطابق پاکستان کا کردار اب صرف جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہا بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی اس کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم محور بنتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا کردار نمایاں رہا ہے۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات نے پاکستان کو عالمی تنازعات کے حل کے ایک اہم مرکز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں کلیدی حیثیت دی گئی ہے۔
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب روایتی سفارتی طریقے ناکام ہو جائیں تو عسکری اور اسٹریٹجک حکمت عملی سے بھی امن کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔
پاکستان کو نہ صرف خطے میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں اہم قرار دیا گیا ہے بلکہ غزہ اور دیگر تنازعات میں استحکام کے لیے بھی اس کا کردار بڑھتا ہوا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان غزہ جنگ بندی کے نفاذ اور ممکنہ بین الاقوامی امن مشنز میں بھی معاون کردار ادا کر سکتا ہے۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک ایسے سفارتی خلا کو پُر کر رہا ہے جو عالمی طاقتوں کے درمیان اختلافات اور کمزور ثالثی نظام کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، جہاں وہ ایک قابل اعتماد اور مؤثر کردار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









