فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi meets Field Marshal Asim Munir
پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ایرانی سفارت خانہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔
H.E. Dr Seyyed Abbas Araghchi, Honorable Foreign Minister calls on Field Marshal Seyed Asim Munir, NI(M), HJ, COAS & CDF pic.twitter.com/sihS0yB3NJ
— Embassy of IR Iran Pakistan (@IraninIslamabad) April 25, 2026
دوران ملاقات پاکستان اور ایران نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا، پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی پر مشاورت کی گئی، ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









