محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

The Meteorological Department has sounded an alarm for Karachi residents
کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں آج اور آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں شدید گرمی بھی پڑ سکتی ہے۔
تاہم جامشورو اور اس کے اطراف میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے عارضی طور پر موسم میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔
کراچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں اگلے تین دن تک گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ اتوار کے روز پارہ بڑھ کر 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ پیر کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









