پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

اگر آپ بھی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں تو یہ بات ضرور جان لیں!!

27 اپریل, 2026 09:20

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی موبائل ایپ پاک آئی ڈی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نادرا ملک کا واحد ادارہ ہے جو قومی شناختی کارڈ اور دیگر اہم شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی، جس کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے مختلف دستاویزات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق اس ایپ کے استعمال میں چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنی موبائل سِم کو فعال رکھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تصدیقی کوڈ یعنی او ٹی پی بروقت موصول ہو سکے۔ اگر سِم بند ہوگی تو عمل مکمل نہیں ہو پائے گا۔

اس کے ساتھ نادرا نے انٹرنیٹ کنکشن کو بھی اہم قرار دیا ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایپ استعمال کرتے وقت انٹرنیٹ تیز اور مستحکم ہونا چاہیے۔ کمزور نیٹ ورک کی وجہ سے درخواست کا عمل متاثر ہو سکتا ہے اور ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔

مزید برآں تصویر اور بائیومیٹرک تصدیق کے مراحل میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ صارفین ایپ میں دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ تصویر صاف ہو اور روشنی مناسب ہو۔ اسی طرح فنگر پرنٹ یا چہرے کی تصدیق درست طریقے سے کی جائے تاکہ درخواست مسترد نہ ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔