اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

The Education Minister has made a major announcement regarding the Friday holiday in schools
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کو مستقل نہیں رکھا جا رہا اور اسے جلد ختم کر دیا جائے گا۔ تعلیمی ادارے دوبارہ اپنے پرانے اور باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ حکومت نے جمعہ کی چھٹی عارضی طور پر متعارف کروائی تھی۔ اب حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ واپس لیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ بھی رابطہ جاری ہے تاکہ پالیسی کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
رانا سکندر حیات نے موسمِ گرما کی تعطیلات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ تاہم آخری منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیں گی۔
یاد رہے کہ جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ توانائی کے بحران اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا تھا۔ اس دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ ایندھن کی بچت ہو سکے۔ حکام کے مطابق یہ ایک عارضی اقدام تھا اور اب حالات بہتر ہونے پر تعلیمی نظام کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









