منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

تیاری کرلیں!!! محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا

28 اپریل, 2026 09:37

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں موسم انتہائی گرم ہو سکتا ہے۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 45 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ یہ اضافہ عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ خاص طور پر دن کے وقت باہر نکلنا زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 اپریل سے 3 مئی کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ تاہم بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے اثر کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔ کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم کچھ حد تک بہتر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق رواں سال مئی اور جون کے مہینے انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے اور یہ موسم کے سب سے زیادہ شدید مہینے ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 52 ڈگری تک جانے کا خطرہ موجود ہے۔ جبکہ مئی اور جون کے دوران مجموعی طور پر درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اپریل سے 3 مئی تک جنوبی علاقوں میں ہلکی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ اس دوران شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی آنے کی توقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔