منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

بڑی خوشخبری!!! حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تاریخی فیصلہ

28 اپریل, 2026 11:27

وفاقی حکومت نے ملک میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

 منصوبے کے تحت حکومت کا ہدف ہے کہ ملک میں 90 دن تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا محفوظ ذخیرہ تیار کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایندھن کی سپلائی کو برقرار رکھنا اور قیمتوں میں غیر یقینی اتار چڑھاؤ کو کم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ عالمی سطح پر توانائی کے بدلتے حالات اور ممکنہ سپلائی مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جو دنیا میں تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔ اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی منڈی پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے جاری علاقائی کشیدگی اور جنگی صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا اثر پاکستان جیسے درآمدی ممالک پر زیادہ پڑتا ہے۔

پاکستان چونکہ اپنی تیل کی ضروریات کے لیے زیادہ تر درآمدات پر انحصار کرتا ہے، اس لیے قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ملکی معیشت اور مہنگائی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ حکومت کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم لیوی کے نظام پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ مالی وسائل بڑھائے جا سکیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سالانہ تقریباً 20 ارب لیٹر تیل استعمال ہوتا ہے۔ اگر فی لیٹر 10 روپے لیوی عائد کی جائے تو سالانہ 200 ارب روپے تک آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔ آئندہ چند سالوں میں یہ رقم مزید بڑھ کر 600 ارب روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔