بلوچستان میں لانگ روٹ بسوں کیلئے ٹریکرز کی تنصیب لازمی قرار
بلوچستان حکومت نے شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے تمام لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی ہے۔
بلوچستان حکومت کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے کی خطرناک شاہراہوں پر انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے تمام لانگ روٹ بسوں میں جدید ٹریکرز نصب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ ٹریکرز ابتدائی طور پر اہم قومی شاہراہوں N-25، N-50، N-65، N-70 اور N-40 پر چلنے والی بسوں میں لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت کا سرکاری گاڑیوں کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
اس جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے بسوں کی رفتار کی چوبیس گھنٹے ریئل ٹائم نگرانی کی جائے گی۔ اگر کوئی بس مقررہ حدِ رفتار سے تجاوز کرے گی تو ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ موصول ہو جائے گا۔
محکمے نے واضح کر دیا ہے کہ اب ٹریکر سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی بس کو روٹ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ اوور اسپیڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھاری جرمانے اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسی سخت سزائیں دی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











