منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

پاسپورٹ نظام میں بڑی بہتری کا فیصلہ، شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

28 اپریل, 2026 15:00

اسلام آباد میں پاسپورٹ کے نظام کو مزید جدید اور تیز بنانے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی پاسپورٹ سسٹم کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے پر غور کیا گیا۔

ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق شہریوں کو دفاتر میں بہتر سہولتیں دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو نظام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ مکمل کرنا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز اور آسان بنایا جائے گا۔

ڈی جی امیگریشن نے ہدایت دی کہ شہریوں کی درخواستوں میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر کارروائی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ کے مطابق ان اصلاحات کا بنیادی مقصد شہریوں کے لیے سہولت پیدا کرنا اور پاسپورٹ کے عمل کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔

نیا نظام مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو دفاتر کے چکر کم لگانے پڑیں گے اور خدمات زیادہ تیزی سے دستیاب ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔