تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

Big good news for students studying in public and private schools; government makes a historic decision
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اس وقت چھٹیوں سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم اصل اعلان وسط مئی کے بعد سامنے آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اس سال تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کمی پر غور کر رہی ہے۔
پالیسی کے تحت تعلیمی سال میں تدریسی دنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر 190 کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
وزیرِ تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کمی کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ چھٹیوں کا حتمی شیڈول وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو حکومت کو طلبہ کی صحت کے پیش نظر قبل از وقت چھٹیاں دینے پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








