بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

سرکاری ملازمین خبردار!!! حکومت کا سخت فیصلہ

29 اپریل, 2026 10:52

وفاقی حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف معلومات اکٹھی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری افسران کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔ ان افسران کے نام، والدین کے نام، قومی شناختی کارڈ نمبر اور سروس کی مکمل تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ افسران کے سروس گروپ، ایکس کیڈر حیثیت، موجودہ محکمہ اور موجودہ تعیناتی کی معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ حکومت یہ بھی جانچ رہی ہے کہ کسی افسر نے پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت کب اور کس تاریخ کو حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام معلومات ایک منظم رپورٹ کی صورت میں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس کا مقصد انتظامی شفافیت کو یقینی بنانا اور سرکاری ریکارڈ کو واضح کرنا ہے۔

یہ ڈیٹا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی نے پہلے ہی دوہری شہریت رکھنے والے افسران سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔