سعودی عرب؛ ڈیجیٹل نسک کارڈ حاصل کرنے کے لئے کیا کریں؟ آسان طریقہ سامنے آگیا

Saudi Arabia: What to do to obtain a digital Nusuk card? An easy method has been revealed
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حجاج اور عمرہ زائرین کو نسک کارڈ کے استعمال سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق اب نسک ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل نسک کارڈ تک آسان رسائی ممکن ہے، جس میں زائرین اپنی مکمل معلومات دیکھ سکتے ہیں اور ضرورت کے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ہر زائر کے لیے نسک کارڈ اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہے۔ بغیر نسک کارڈ کسی بھی شخص کو حج یا عمرہ کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ مقدس مقامات کے اندر یا باہر نقل و حرکت کے لیے بھی اس کارڈ کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نسک کارڈ نہ رکھنے یا اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ ان میں فوری مالی جرمانہ شامل ہے جو خلاف ورزی کی صورت میں عائد کیا جائے گا۔ سکیورٹی اہلکار مختلف چیک پوائنٹس پر کارڈ کی جانچ کر سکتے ہیں اور عدم موجودگی پر زائر کو روک لیا جائے گا۔
مزید یہ کہ بغیر نسک کارڈ مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ اور دیگر زیارتی مقامات میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں ملک بدری تک کی سزا دی جا سکتی ہے اور دوبارہ داخلے پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے آئندہ حج اور عمرہ ویزا کی منظوری بھی رد کی جا سکتی ہے۔
وزارت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران نسک کارڈ لازمی ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی مشکل یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ڈیجیٹل نسک کارڈ حاصل کرنے کے لیے صارفین کو نسک ایپ کھولنی ہوگی۔ کارڈ ایپ کی اسکرین پر ظاہر ہوتا ہے اور اس پر کلک کر کے تمام تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











